نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)میں اوور بلنگ کے خلاف عوامی شکایات پر آن لائن سماعت ہوئی جس میں میپکو کی جانب سے اوور بلنگ کا اعتراف کر لیا گیا۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت سماعت میں وائس چیئرمین نیپرا اور ممبر سندھ احمد شیخ بھی شریک ہوئے ، نیپرا حکام نے بریفنگ دی کہ میپکو نے اوور بلنگ تسلیم کر لی ہے ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب میپکو نے تسلیم کر لیا تو پھر ہمیں یقین ہو گیا اوور بلنگ ہوئی ہے۔نیپرا حکام کی جانب سے بتایا گی اکہ اوور بلنگ پر نیپرا کو 64درخواستیں موصول ہوئیں، کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کے خلاف13درخواستیں موصول ہوئیں۔ دوران سماعت میپکو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اوور بلنگ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوئی ، جس پر چیئرمین نے کہا کہہم نے انصاف کرنا ہے ، اوور بلنگ کا اب تاثر ہی نہیں رہا ، یقین ہو گیا ہے ،صارفین کو اوور بلنگ کا نقصان کون پورا کرے گا؟۔سی ای او میپکو نے کہاکہ ہماری ہی کمپنی میں اوور بلنگ نہیں ہوئی ، سب کمپنیوں میں ہوئی ہے۔میپکو حکام نے بتایا کہ زیادہ اوور بلنگ 8سے 16 مئی تک ہوئی ، اوور بلنگ کی وجہ کورونا لاک ڈاو¿ن بھی تھا۔ ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور نے پوچھا کہ کوئی ایسی کمپنی ہے جس نے اوور بلنگ نہ کی ہو۔ وائس چیئرمین نیپرا رفیق شخ نے کہا کہ اوور بلنگ کی کیا تحقیقات ہوئیں بتایا جائے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے تو کورونا میں ضروری روسز بند نہیں کی تھیں ، ہمیں یہ بتایا جائے 33اور37دنوں کی بلنگ کا حل کیا ہے ، صارفین کو یہ ریلیف واپسی کا طریقہ کار بتائیں۔وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ معاملہ ایسے حل نہیں ہوگا ، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کو بلائیں ، ہمیں بتایا جائے کن صارفین کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
No comments:
Post a Comment