Thursday, 28 October 2021

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ معیشت کو مصنوعی آکسیجن سے چلانے کے بجائے آئی ایم ایف کی غلامی اوربدعنوانی سے نجات دیں

۔ مہنگائی،آئی ایم ایف کی غلامی،بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں موجودہے ۔حکومت واپوزیشن دونوں مہنگائی بدعنوانی کے ذمہ دارہیں یہی اپوزیشن جب حکومت میں آجاتی ہیں تو ان کو عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیاں نظر نہیں
  آتی جماعت اسلامی 31اکتوبر کو اسلام آبادمیں لاکھوں نوجوانوں کو جمع کرکے حکمرانوں سے حساب مانگیں گی ۔حکمران خود مالامال جب کہ مہنگائی وبدعنوانی کی وجہ سے عوام کا براحال کر کے بدحال کردیا ہے ۔عوام جماعت اسلامی کی عوامی انقلابی جدوجہدمیں ساتھ دیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت گیس ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عوام کو خصوصی ریلیف دیں یوٹیلٹی اسٹورپر معیاری اشیاءکی فراہمی وقیمتوں میں کمی کریں 
۔اہلیت وصلاحیت سے محروم حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں اور بلز میں بے شمار ،ظالمانہ ٹیکسز پرکی وجہ سے عوام پر ہر ماہ یوٹیلٹی بلزکی شکل میں مہنگائی کے ڈرون حملے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے غریب کم آمدنی والے عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔ بجلی بلز کی آڑمیں لوٹ مار بدترین کرپشن ہے ہر فرد کو اس ظلم کے خلاف آوازاُٹھانی چاہیے چیف جسٹس بجلی بلز کی آڑمیں ناروا ٹیکزجبر وظلم کانوٹس لیکر عوام کو انصاف فراہم کریں غریب پریشان حال عوام پرماچس سے لیکر موبائل کارڈ تک ہرچیزپرٹیکس دے رہے ہیں 
مگر دوسری طرف حکومت کی طرف سے نہ عوام کو ریلیف مل رہاہے نہ حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اور کم خرچ کی طرف جارہے ہیں ۔یوٹیلٹی بلز میں الیکٹرک سٹی ڈیوٹی جی ایس ٹی،انکم ٹیکس ،ایکسٹراٹیکس آن ایف پی اے،این جی سرچارج ، سیل ٹیکس،جی ایس ٹی ایف پی اے ،ای ڈی ایف پی اے، میٹررینٹ،سروس رینٹ ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ،ایف سی سرچارج،ٹی وی فیس سمیت خفیہ ٹیکس سرچارج ٹیکسز کی وجہ سے تین سوکا بل بارہ سو اور بارہ سو کا بل پانچ ہزار تک پہنچ جاتا ہے 
۔یہ ملک کے بائیس کروڑعوام کیساتھ زیادتی اور ظلم ہے حکومت عوام کو کوئی ریلیف ،آسانی وسہولت فراہم کرنے کے بجائے ٹیکسز پر ٹیکسزاور بدترین مہنگائی مسلط کر رہی ہے دوسری جانب دنیا بھر سے بھاری سودی قرضے لیے جارہے ہیں جبکہ عوام کو اس کا کوئی فائدہ اب تک نہیں پہنچایا جارہا جس کی وجہ سے غریب اور غربت میں بدترین اضافہ ہوگیا ہے ۔جماعت اسلامی اس ظلم وجبر ،بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی ۔حکومتی سطح پر سادگی وقناعت ،کم خرچ وقناعت کا فقدان ،شاہ خرچیوں ،بدعنوانی کا مقابلہ ہیں کوئی تبدیلی نہیں تبدیلی صرف بدترین مہنگائی ،بھاری سودی قرضو ں میں بدترین اضافہ حکومتی سطح پروہی وی وی آئی پی پروٹوکول ،شاہ خرچیاں اور بدعنوانی واقرباءپرور ی جارہی ہے قومی خزانے عوامی کے خون پیسنے کی کمائی کے ٹیکسز کو عوام پرخرچ کرنے کے بجائے وزراءومشیروں کے قافلوں پر خرچ کیا جارہاہے جس وجہ ملک وملت تباہی وبربادی کی جانب گامزن ہے ۔

Monday, 18 October 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے جامعہ بلوچستان کے قریب پولیس وین پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں

 

 دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے شہدا اہلکار نے وطن عزیز کے امن کے لئےآج اپنا جان قربان کیا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے الگ الگ مذمتی بیان میں کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جامعہ بلوچستان کے قریب پولیس وین پر بم حملے کی مذمت کی اورواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلی کا دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اور زخمی ہونے والے افراد پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو شہر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی نے پولیس جوان کی شہادت اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیااورتمام زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں وزیراعلی کی ہدایت کی دریںاثناءصوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی پولیس ٹرک پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیاانہوں نے کہاکہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 7 اہلکار زخمی ہوئے ہیں ،سیکورٹی اہلکار بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سکیورٹی پر مامور تھے۔ شہید سکیورٹی اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتاہوں شہدا اہلکار نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیاہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ،انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ حملہ آور طلبا کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ سکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا شر پسند طلبا کو نشانہ بناکر افراتفری پھیلانا چاہ رہے تھے ۔ہیںدہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کسی





سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکہ

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے پولیس وین پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروںسمیت 17افراد زخمی ہوگئے

 ہیںدھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نعمت اللہ شہید جبکہ 17افردا امیر خان ،محمود خان ،ندیم ،بابر مقبول ،خلیل احمد،ڈاکٹرنظام الدین ،محمدحسین ،شہریار،محمدرفیق، شاہ فیصل ،محمداسلم ،محمدعمر،محیب اللہ ،عبدالمالک ،عطاءاللہ ،راحیل اور کامران زخمی ہوگئے ہیں لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اخترکے مطابق سریاب روڈ یو نیورسٹی کے قریب بم دھماکے کے زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تمام سرجنز، انستیھیسیا ڈاکٹرز، طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جائے امن و امان کی صورتحال کے باعث رش پر قابو پایا جائے عوام غیر ضروری طور اسپتال کا رخ نہ کریں ۔ایم ایس سول ھسپتال ڈاکٹر جاوید اختر نے سریاب روڈ یونیورسٹی کے قریب دھماکہ کے بعد سول اسپتال کوٹہ میں طبی عملے کے ساتھ شعبہ حادثات میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر کو ہدایت کی کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں،ابتک سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں پانچ زخمی لائے گئے ہیںٹراما سینٹر اور سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے آپریشن تھیٹر تیار، طبی امداد کے لئے مزید ڈاکٹرز پہنچ گئے،سول سنڈیمن اسپتال اور ٹراما سینٹر میں غیر ضروری رش سے اجتناب کیا جائے زخمیوں اور تیمار داروں کی مکمل مدد و معاونت کی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ذوہیب صدیقی ک ے مطابق دھماکے میں 13 پولیس اہلکار زخمی ایک شہید ہوا، دھماکے میں 3 سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے، دھماکے میں مجموعی طور ایک شہید 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



Thursday, 14 October 2021

مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے کل سے ایک اور اہم ترین سہولت سے محروم ہو جائیں گے

 

کورونا کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والے افراد کے خلاف حکومت کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے ،

  ایسے افراد کل سے ایک اور اہم ترین سہولت سے محروم کر دیے جائیں گے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹرین میں سفر کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری قرار دیتے ہوئے مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر کل سے سفر کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ کل سےمکمل ویکسی نیشن کرانیوالےمسافرہی ٹرین میں سفرکرسکیں گے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق  ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانےوالےمسافروں کوہی ٹکٹ جاری ہوں گے، مسافروں اورملازمین  کیلئے ریلوےاسٹیشن پربھی ویکسین لگوانےکی سہولت دی گئی ہے، ریلوےانتظامیہ نےریلوےاسٹیشن پرکوروناویکسی نیشن بوتھ قائم کردیا ہے ۔



وزیراعظم نے خود کیلئے این آر او لے لیا ‘نثار کھوڑو کا الزام


 

 پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر اختلاف پیدا ہوا ہے، چیئرمین نیب کو احساس کرنا چاہئے کہ حکومت ایکسٹینشن دے کر ان سے کیا کام کرانا چاہتی ہے، 

وزیراعظم نے خود کیلئے این آر او لے لیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہاکہ پارلیمنٹ کمزور ہوتو وزیراعظم کو رونا پڑتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مقرر کرنا ہمارا اختیار تھا، یہ ہمیشہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے رہے ہیں، اب کسی نے انہیں بائی پاس کردیا ہے تو انہیں دکھ کس چیز کا ہے؟۔ 

انہوں نے کہاکہ 18اکتوبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تاریخ کا بڑا سانحہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، اس مرتبہ 12ربیع الاول کی وجہ سے ہم سانحہ کارساز کا جلسہ 17اکتوبر کو جناح گراونڈ میں کر رہے ہیں، 18اکتوبر کو دہشت گردوں نے محترمہ بینظیربھٹو پر حملہ کیا تھا لیکن وہ بچ گئیں اور ہمارے بڑی تعداد میں کارکن شہید ہوئے، کارکنوں نے جان پر کھیل کر اپنی لیڈر کو بچایا، اسی دن کو یاد کرکے ہم شہدائ کے دن کے طورپر مناتے ہیں۔نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ اخبارات کی خبروں نے کئی پٹ کھول دیئے ہیں ،اخبارات کی سرخیاں بتا رہی ہیں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں،جو کہتے تھے پاکستان میں تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اب وفاقی وزیر نے بیان دیا ہے کہ وزیراعظم کا اختیار ڈی جی آئی ایس آئی کو مقرر کرنا ہے، سوال اٹھتا ہے کہ وزیر نے یہ نوٹیفکیشن والی بات کیوں کہی؟ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نے گلا کیا ہوگا کہ مجھ سے پوچھے بغیر ڈی جی لگادیا گیا۔

Wednesday, 13 October 2021

فٹ بال گراﺅنڈ میں ہی نوجوان کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا

 برطانوی دارالحکومت لندن کے ایک فٹ بال گراﺅنڈ میں دن دہاڑے نوجوان کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واردات لندن کے جنوب مغربی علاقے ٹوکنم میں ہوئی۔ سہ پہر ساڑھے چار بجے واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس لندن ایمبولینس سروس کے ہمراہ فٹ بال گراﺅنڈ پہنچی اور مضروب نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک گھنٹے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 18سال کے لگ بھگ ہے۔ اس کے ورثاءکی تلاش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاحال اس واردات کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی ملزم کی شناخت کے متعلق کچھ بتایا گیا ہے۔ پولیس نے فٹ بال گراﺅنڈ کو لوگوں کے لیے بند کر رکھا ہے اورفرانزک ٹیسٹ کے لیے ماہرین کی ٹیم جائے واردات سے نمونے اکٹھے کررہی ہے۔



Sunday, 3 October 2021

وزیر اعظم کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے

  کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل ، وزیر اعظم عمران خان کل چار اکتوبر کو پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 1400 ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیئے جائیں گے، کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا، یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلے گا، پروگرام بینکوں اور کم آمدن والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔وزیر خزانہ کے مطابق یہ غریب کیلئے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے اس پروگرام کے 5 جزو ہیں ، جس میں کسانوں کو بلا سود قرض ، شہریوں کو کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلا سود قرض ، اپنا گھر بنانے کیلئے فنانسنگ کی سہولت ، سکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ شامل ہیں۔


گھریلو ملازم بہن بھائی پر بدترین تشدد، مالکان جسم کو گرم لوہے سے داغتے رہے، بچی کے سر کے بال بھی مونڈ دئیے گیے


 گرین ٹاون کے علاقہ میں میاں بیوی نے کمسن گھریلو ملازم بھائی اور بہن کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاو
ن کے علاقہ میں میاں بیوی نے کھانا ٹھیک نہ بنانے پر گھریلو ملازم بھائی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے ان کو گرفتار کروادیا ہے۔سارہ احمد کے مطابق کمسن بہن بھائی گھریلو ملازمین کو مالکان نے کھانا ٹھیک نہ بنانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔مالکن نے ملازم بچے کے جسم کو گرم برتن سے داغا اور بچی کے سر کے بال کاٹ دئے۔تشدد کا نشانہ بننے والے گھریلو ملازمین کے والدین ملتان میں ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔کمسن بچوں کو زبردستی کام پر رکھوانے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Friday, 1 October 2021

گوادر:سمندری طوفان گلا ب کے بعد اب ایک اور سسٹم شاہین کے نام پر مکران کے ساحل پر شدت اختیار کر گیا ہے

 

۔محکمہ موسمیات کے تازہ ترین اعلامیہ کے مطابق سمندری طوفان \''شاہین\'' کے پیش نظر شمال مشرق سے بحیرہ عرب میں مکران کوسٹ پر سمندری طوفان، شدید بارشوں کے ساتھ تیز ہواں کا قوی امکان ہے۔ بحرہ عرب کے شمال مشرقی سمندر پر گہری ڈپریشن کے ساتھ ایک چکروی طوفان شاہین میں شدت اختیار کر گیا ہے جس کا مرکز اندازے کے مطابق طول بلد 23.2 M اور طول البلد 66.5E ہے جو تقریبا کراچی کا جنوب مغرب 280 کلومیٹر، اورماڑہ کے 230 کلومیٹر اور 470 کلومیٹر گوادر کے قریب ہے۔ جس میں زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوا فی گھنٹہ کی رفتار سے 65/85 کلومیٹر ہے اور سسٹم کے مرکز کے ارد گرد سمندر کی حالت بہت خراب ہے۔ ممکنہ طور پر یہ نظام اومان اور مکران کے ساحل کی طرف مغرب کی طرف بڑھے گا۔ مزید اس موسمی نظام کے اثرات میں بلوچستان کے گوادر، لسبیلہ، آواران، کیچ، خضدار، قلات اور پنجگور اضلاع میں 3 اکتوبر اتوار کی رات تک وسیع پیمانے پر بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ سمندری حالت 3 اکتوبر بروز اتوار تک اونچی لہر کے ساتھ انتہائی خراب رہے گی۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں۔ موسلادھار بارش گوادر، اورماڑہ، پسنی، جیوانی اور آندھی میں شہری سیلاب پیدا کر سکتی ہے جس سے انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔



چڑیا گھر میں نوجوان چیتے کے پنجرے میں گر گیا ،

 

 بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک چڑیا گھر میں ایک نوجوان چیتے کے پنجرے میں گر گیا جس کے بعد لوگوں نے ایسا ہولناک منظردیکھا 


کہ سن کر ہی آدمی وحشت زدہ رہ جائے۔ دی سن کے مطابق اس 20سالہ نوجوان کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے جس کے متعلق چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ خود چیتے کے پنجرے داخل ہوا تھا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ پاں پھسلنے سے پنجرے کے اند گراتھا۔منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چیتا مقصود پر حملہ آور ہوتا ہے اور مقصود انتہائی خوف کے عالم میں ہاتھ چلا رہا ہوتا ہے۔ اوپر موجود دیگر لوگ چیتے کو پتھر مار کر مقصود سے دور بھگانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں مگر وہ ناکام رہتے ہیں۔ اگلے ہی لمحے چیتا بدقسمت نوجوان کو اپنے دانتوں میں دبوچ کر وہاں سے دور لوگوں کی نظروں سے اوجھل لے جاتا ہے اور چیرپھاڑ ڈالتا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے عملے نے اس واقعے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ اگر عملہ بروقت کارروائی کرتا تو نوجوان کی جان بچائی جا سکتی تھی لیکن اطلاع کے باوجود عملے کا کوئی شخص وقت پر وہاں نہیں پہنچا۔ پرکاش کمار نامی عینی شاہد کا کہناتھا کہ چیتے کے اس پنجرے کے پاس کوئی گارڈ موجود نہیں تھا۔ وہاں موجود ہر شخص مددکے لیے چلا رہا تھا۔ کافی وقت گزرجانے کے بعد ایک گارڈ وہاں آیا۔واضح رہے کہ چڑیا گھر کے عملے نے 2گھنٹے بعد مقصود کی لاش چیتے کے اس پنجرے سے باہر نکالی

۔

ستمبر کے مہینے میں کون کونسی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی


 ادارہ شماریات نے ستمبر کے مہینے میں مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے


۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 9 فیصد اضافہ ہوا جو اگست میں 8.4 فیصد رہا تھا۔ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اور دیہات میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.13 فیصد اور دیہات میں 8.77 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ شہروں میں چکن 42.4 فیصد، پیاز 32.49 فیصد، دال مسور 15.7 اور انڈے 14.6 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ ایک ماہ میں آٹا 9.69 فیصد اور گندم 7.31 فیصد مہنگی ہوئی۔دالیں 5.98، سرسوں کا تیل 4.56، سبزیاں 3.9، کوکنگ ائل 3.64 ،چینی 3.04،چائے 2.78، مٹن 2، بجلی 11.40 اور ایل پی جی 7.22 فیصد مہنگی ہوئی
۔

وزیر اعظم عمران خان کا بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بل گیٹس وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں