Wednesday, 29 September 2021

نیپرا میں عوامی شکایات پر ان لائن سماعت ، میپکو نے اوور بلنگ کا اعتراف کر لیا

  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)میں اوور بلنگ کے خلاف عوامی شکایات پر آن لائن سماعت ہوئی جس میں میپکو کی جانب سے اوور بلنگ کا اعتراف کر لیا گیا۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت سماعت میں وائس چیئرمین نیپرا اور ممبر سندھ احمد شیخ بھی شریک ہوئے ، نیپرا حکام نے بریفنگ دی کہ میپکو نے اوور بلنگ تسلیم کر لی ہے ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب میپکو نے تسلیم کر لیا تو پھر ہمیں یقین ہو گیا اوور بلنگ ہوئی ہے۔نیپرا حکام کی جانب سے بتایا گی اکہ اوور بلنگ پر نیپرا کو 64درخواستیں موصول ہوئیں، کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کے خلاف13درخواستیں موصول ہوئیں۔ دوران سماعت میپکو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اوور بلنگ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوئی ، جس پر چیئرمین نے کہا کہہم نے انصاف کرنا ہے ، اوور بلنگ کا اب تاثر ہی نہیں رہا ، یقین ہو گیا ہے ،صارفین کو اوور بلنگ کا نقصان کون پورا کرے گا؟۔سی ای او میپکو نے کہاکہ ہماری ہی کمپنی میں اوور بلنگ نہیں ہوئی ، سب کمپنیوں میں ہوئی ہے۔میپکو حکام نے بتایا کہ زیادہ اوور بلنگ 8سے 16 مئی تک ہوئی ، اوور بلنگ کی وجہ کورونا لاک ڈاو¿ن بھی تھا۔ ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور نے پوچھا کہ کوئی ایسی کمپنی ہے جس نے اوور بلنگ نہ کی ہو۔ وائس چیئرمین نیپرا رفیق شخ نے کہا کہ اوور بلنگ کی کیا تحقیقات ہوئیں بتایا جائے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے تو کورونا میں ضروری روسز بند نہیں کی تھیں ، ہمیں یہ بتایا جائے 33اور37دنوں کی بلنگ کا حل کیا ہے ، صارفین کو یہ ریلیف واپسی کا طریقہ کار بتائیں۔وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ معاملہ ایسے حل نہیں ہوگا ، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کو بلائیں ، ہمیں بتایا جائے کن صارفین کے ساتھ زیادتی ہوئی۔


کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر خصوصی کیٹیگری الاٹ

  وفاقی حکومت نے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا، پاکستان سیٹیزن پورٹل پرکسانوں کے لیے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کر دی گئی۔وزیر اعظم کی ہدایت پر کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں، سرکاری افسران کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا گیا، وزیر اعظم افس کی جانب سے کہا گیا کہ کسان اپنے مسائل براہ راست سیٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے، کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، چیف سیکریٹریز مسائل کے حل پر افسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں۔ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ کسانوں کے مسائل کے لیے 123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ، خیبر پختونخوا کے 43 پنجاب کے 57 افسران کو ذمہ داری دی گئی ہے، بلوچستان میں 12،سندھ میں چار،وفاق میں چار،آزادکشمیر میں دو اور گلگت میں ایک افسر کو ذمہ داری دی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کسان کارڈ ،کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کروا سکیں گے،کیڑے مار دوائیاں اور دیگر 52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکے گا،کسانوں کی آگاہی کے لیے ضلعی سطح پر مہم بھی چلائی جائے۔


پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، متاثرین کی تعداد ایک ہزار659 تک پہنچ گئی


  پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 223 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد ایک ہزار 659 تک پہنچ چکی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیو زنے محکمہ صحت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 167 مریض رپورٹ ہوئے ، راولپنڈی میں 35، قصور میں چار اور نارووال میں تین مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں مجموعی طور پر ڈینگی کے ایک ہزار347کیسز سامنے آچکے ہیں    


Tuesday, 28 September 2021

سوشل میڈیا کمپنیوں سے ملکی قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد- وفاقی کابینہ نےسوشل میڈیا کمپنیوں سے ملکی قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے نئے قوانین کی منظوری دیدی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا۔حکومت نے سوشل میڈیا قوانین بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو طے کردہ حکومتی قواعد و ضوابط کے اندر رہ کر کام کرنے کی اجازت ہوگی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کیس چلا تو شہباز شریف 25 سال کییلیے جیل جاسکتے ہیں۔

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کیس چلا تو شہباز شریف 25 سال کییلیے جیل جاسکتے ہیں۔


وزیر اعظم عمران خان کا بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بل گیٹس وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں